سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت کی۔ وکیل اومنی گروپ نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ نے 1.2 بلین سلک بینک، 1.8 بلین سمٹ بینک، 4.98 بلین نیشل بینک جبکہ 4.6 بلین سندھ بینک کو ادا کرنے ہیں، یہ ادائگیاں کیس اور پراپرٹی کی صورت میں کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگر مقررہ تاریخ تک ادائگیاں نہ ہوئی تو قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی، جائیداوں کی قیمتوں کے حوالے سے تمام بینکوں کے سربراہان اپنے حلف نامے جمع کرائیں۔