ں سے معاملات طے کریں، عبدالغنی مجید فون پر پورے سندھ کو ڈکٹیشن دے رہا ہے، اسے اڈیالہ جیل منتقل کریں۔
سندھ بینک کے وکیل نے کہا اومنی گروپ کا 70 سے 80 فیصد سرمایہ بینکوں سے قرض ہے، بینکوں سے کہا جائے کہ ملوں کا کنٹرول لے لیں۔ چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئےکہا یہ بینکوں کا نہیں عوام کا پیسہ ہے، اومنی گروپ کے ہنڈی کے پیسے بھی مل گئے ہیں، جو پیسے لانچوں کے ذریعے بھیجے اور جو عوام کا پیسہ لیا ہے وہ واپس کریں ہم کیس ختم کر دیں گے۔