کے تاحیات قائد نواز شریف نے احتساب عدالت میں بیان قلم بند کرایا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے تحقیقات کے دوران جو بیانات ریکارڈ کئے وہ قابل قبول شہادت نہیں اور جے آئی ٹی کی تحقیقات تعصب پر مبنی اور ثبوت کے بغیر تھیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی تو سابق وزیراعظم نواز شریف پیش ہوئے اور چوتھے روز بھی 342 کا بیان قلم بند کرایا۔ نواز شریف کو مجموعی طور پر 151 سوالات کے جواب دینے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ تین سماعتوں پر 90 سوالات کے جواب جمع کروا دیئے ہیں