انگلینڈ لائنز کی ٹیم پاکستاناے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ثام بیلنگز اور جیسن روئے نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں، بیلنگز 74 اور روئے 59 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، محمد عرفان نے 4 اور شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں پاکستان اے ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 33 رنز بنا لئے تھے۔