ads

ٹیم نے کھیل کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز

یویز ٹیم نے کھیل کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز کا آغاز 56 رنز 1کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیمسن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا۔پاکستانی باﺅلروں کے خلاف مزاحمت کرنےوالے جیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے،وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ اور ہنری نکولس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کےلئے112رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد نکولس 55رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، کولن ڈی گرینڈ ہوم محض3رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے اور واٹلنگ59رنز بنا کر لیگ سپنر کا ہی شکار بنے جنہوں نے نیل ویگنر کو رن بنانےکا موقع دیئے بغیر اسی اوور میں کلین بولڈ کرکے 14ویں بار اننگز میں اپنی 5وکٹیں مکمل کیں ،حسن علی نے اش سوڈھی کو18رنز پر بولڈ کرکے اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی اور پھر بولٹ کو آﺅٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار اننگز میں 5وکٹیں مکمل کیں،کیویز کی پوری ٹیم249رنز پر پوویلین لوٹی ،پاکستانکےلئے حسن علی اور یاسر شاہ نے 5،5وکٹیں لیں ۔
Share on Google Plus

About good

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.