ایکسپریس نیوز کے مطابق پانی کی تقسیم کا تنازع حل کرنے سے متعلق اٹارنی جنرل کی زیر صدارت پہلا اجلاس منعقد ہوا جو ناکام ہوگیا، پنجاب کے نمائندے نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی کی شرکت پر اعتراض کیا اور پنجاب کے احتجاج پر اٹارنی جنرل کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پانی کی تقسیم کے پیرا 2 پر عمل درآمد کرانا چاہتا ہے اگر سندھ کی تجاویز مان لی جائیں تو اس صورت میں پنجاب کو 42 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور پانی کے حصص میں کٹوتی سے پنجاب کی معیشت کو سالانہ 4 سو ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے