عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے6 سے 7 ارب ڈالر قرضہ دینے کے لیے پاکستان کو سخت شرائط پیش کر دیں اور کہا ہے کہ سب مطالبات فوری ماننا ہوں گے ورنہ قرضے کا وعدہ نہیں کرسکتے ۔
آئی ایم ایف کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کی کمی پر قابو پائے اور آئندہ ہدف پورا کرنے کے اقدامات بتائے جائیں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کنٹرول نہ کی جائے، مالی خسارہ کم کرنے کے اقدامات واضح کیے جائیں۔