شاندار کارکردگی پر مراد سعید کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شاباش بھی دی۔ ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے وزیرخزانہ اسد عمر بھی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔اسد عمر نے 100 روز میں معیشت کو سنبھالا دینے کا ٹارگٹ حاصل کر لیا۔اسد عمر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سے کامیاب اقتصادی معاہدے کیے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید بھی دوڑ جیتنے کے دعویدار ہیں۔ شیخ رشید نے 10 نئی ٹرینوں کا آغاز کیا اور ریلوے کی آمدن میں 2 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے 100 دن بھی انتہائی اہم رہے۔ شاہ محمود قریشی نے بااثر ممالک سے سفارتی تعلقات قائم کیے جس کے تحت ملک کامیاب خارجہ پالیسی پر گامزن ہے۔مضبوط خارجہ پالیسی سے متعلق دوٹوک مؤقف اور شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ میں خطاب نمایاں رہا۔