پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹر مشاہد اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں عمران خان کا بے نامی پیسہ ہے ‘ نیب اصل کارکردگی دکھائے تو موجودہ کابینہ کے 80فیصد ارکان جیل میں ہوں گے ‘نواز شریفپانامہ کیس میں آف شور کمپنی کی وجہ سے نااہل ہوگئے ‘حکومت اپنے لوگوں کی دبئیمیں15ارب کی جائیدادیں کبھی واپس نہیں لائے گی‘فواد چوہدری اپوزیشن پر تنقید کرتا ہے تووزیراعظم اسے ’شاباش ‘دیتے ہیں‘فیاض الحسن چوہان مناظرہ ہم سے نہیں بلکہ اداکارہ نرگس سے کریں ۔