ads

نماز جنازہ مولانا نذر رحمان پڑھائیں

حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ مولانا نذر رحمان پڑھائیں گے جبکہ حاجی عبدالوہاب کا جانشین کون ہوگا اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق حاجی عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعد از مغرب ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ رائیونڈ مرکز سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر جہاں عالمی تبلیغی اجتماع کا پنڈال ہوتا ہے وہاں ادا کی جائے گی۔وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔مولانا عبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا جبکہ وہ یکم جنوری 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔حاجی عبدالوہاب نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین متین اور دین کی اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انکے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے عقیدتمندوں غم و حزن سے بے حال ہوچکے ہیں۔اس موقع پر ملک کے طول و عرض میں موجود ان کے عقیدتمند انکے جنازے میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں
Share on Google Plus

About good

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.